افغان حکام نے اسکالرشپ پر دبئی جانے والی 100 خواتین کو روک دیا
کابل(این این آئی)طالبان نے یونیورسٹی اسکالرشپ کیلئے دبئی جانے والی 100 خواتین کو روک دیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق افغان خواتین کو متحدہ عرب امارات کے کاروباری گروپ نے اسپانسر کیا تھا۔متحدہ عرب امارات کے کاروباری گروپ کے بانی چیئرمین خلف احمدالحبطور نے کہا کہ 100 افغان لڑکیوں کیلئے طیارے کی ادائیگی بھی کردی گئی تھی۔انہوں نے کہا کہ طالبان حکومت نے تعلیم کیلئے آنے والی افغان لڑکیوں کو پڑھنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا۔ خلف احمدالحبطور کا کہنا تھا کہ افغان لڑکیوں کیلئے یہاں رہائش، تعلیم، محفوظ نقل و حرکت کا انتظام کیا تھا۔ طالبان انتظامیہ نے ابھی خبر پر کوئی ردعمل نہیں دیا ہے۔
Load/Hide Comments


