حب میں ایک گھر سے کئی روز پرانی پھندا لگی لاش برآمد

حب (نمائندہ انتخاب) حب ساکران روڈ مری چوک کے قریب گھر سے پھندا لگی نعش برآمد شناخت کے بعد پولیس نے نعش ورثاءکے حوالے کردی اس حوالے سے رابطہ کرنے پر حب سٹی پولیس کے مطابق گزشتہ روز ایک اطلاع ملنے پر ساکران روڈ مری چوک کے قریب ایک مکان سے پھندہ لگی نعش برآمد کر کے اسپتال منتقل کی گئی جسکی شناخت 30سالہ منظور احمد سے ہوئی پولیس کے مطابق متوفی نشے کا عادی تھا اور اہل خانہ سے نارا ض تھا پولیس کے مطابق متوفی نے گلے میں پھندہ لگا کر خودکشی کی ہے اور نعش کئی روز پ±رانی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں