کوئٹہ میں مضر صحت دودھ فروخت کرنیوالوں کیخلاف کارروائی اور جرمانے

کوئٹہ (آن لائن) ملاوٹی دودھ سپلائرز و ملک شاپس کے خلاف بلوچستان فوڈ اتھارٹی کا گرینڈ آپریشن , گولیمار چوک سبزل روڈ پر دودھ بردار گاڑیوں کی چیکنگ کے دوران 6 گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے ذریعہ سپلائی کردہ دودھ ملاوٹ زدہ و غیر صحت بخش پایا گیا۔ بی ایف اے ملک سیفٹی ٹیموں کے مطابق دودھ میں اسکمڈ ملک پاڈر اور پانی کی ملاوٹ پر ملک سپلائرز کو جرمانہ کیا گیا۔ دودھ کو بی ایف اے کی جدید موبائل لیبارٹریز کے ذریعہ موقع پر ٹیسٹ کیا گیا۔علاوہ ازیں بروری روڈ اور ملحقہ علاقوں میں بھی ملک شاپس کی چیکنگ کی گئی جہاں متعدد دکانوں سے لیے گئے نمونے ٹیسٹ کرنے پر 3 دکانوں کا دودھ ملاوٹی ثابت ہوا جبکہ مذکورہ ملک شاپس کے فوڈ بزنس لائسنس بھی موجود نہیں تھے۔ ڈائریکٹر جنرل بلوچستان فوڈ اتھارٹی محمد نعیم بازئی کا اس ضمن میں کہنا ہے کہ ذاتی فائدے کیلئے عوام کی صحت سے کسی کو کھیلنے نہیں دیا جائے گا ، دودھ سمیت تمام اشیا خوردونوش کی جانچ کیلئے بی ایف اے کی انسپیکشن ٹیمیں دن رات کام کر رہی ہیں ، شہریوں کیلئے معیاری و ملاوٹ سے پاک خوراک کی فراہمی بلوچستان فوڈ اتھارٹی کا مشن ہے ، عوام سے گزارش ہے کہ اس مشن میں اتھارٹی کا بھرپور ساتھ دیں اور اپنے گردونواح میں موجود ایسے صحت دشمن عناصر کی بی ایف اے کو اطلاع دیں تاکہ ان کے خلاف بروقت ایکشن لیاجا سکے

اپنا تبصرہ بھیجیں