کمسن ملازمہ قتل کیس ،ملزم کا جسمانی ریمانڈ منظور

رانی پور (صباح نیوز)رانی پور میں 10 سالہ گھریلو ملازمہ فاطمہ فرڑو کو قتل کرنے کے کیس میں ملزم اکبر کلہوڑو کا تین روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا گیا۔ملزم اسد شاہ کو جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا، عدالت میں فاطمہ کی والدہ اور کیس کی مدعی شبنم بھی پیش ہوئیں۔عدالت نے پولیس کی استدعا پر ملزم کا مزید تین روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے پولیس کے حوالے کردیا۔واضح رہے کہ اسے سے قبل بھی ملزم اسد شاہ پانج روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے تھا۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں رانی پورمیں بااثر پیر کے گھر کام کرنے والی 10 سالہ ملازمہ مبینہ جنسی زیادتی اور تشدد سے جاں بحق ہونے والی فاطمہ فرڑو کی قبر کشائی کے بعد پوسٹ مارٹم مکمل کرلیا گیا تھا۔مرکزی ملزم کی نشاندہی پر فاطمہ کا علاج کرنے والے ڈسپنسر کو گرفتار کرلیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں