عوام کا کوئی پرسان حال نہیں، پاکستان فلاحی ریاست کی بجاے پریشان حال مخلوق کی آماجگاہ بن چکا ہے، فردوس عاشق

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) استحکام پاکستان پارٹی کی ترجمان فردوس عاشق اعوان نے بجلی کے نرخوں میں ہوشربا اضافے پراظہار تشویش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت عوام کے مسائل کے حل کے لئے کوئی لائحہ عمل ترتیب دے ، ملک میں مہنگائی کا جن بے قابو ہو چکا ہے۔ایک بیان میں فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مہنگائی نے عوام کا جینا محال کر دیا ہے مگر غریب عوم کا کوئی پرسان حال نہیں، ملک فلاحی ریاست کی بجاے پریشان حال مخلوق کی آماجگاہ بن چکا ہے۔ حکومت عوام کے مسائل کے حل کے لے کوئی لائحہ عمل ترتیب دے۔ فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ بجلی کے نرخ آسمان سے باتیں کر رہے ہیں، بلوں کی ادائیگی عام آدمی کے بس کی بات نہیں رہی۔ آمدن سے بھی زیادہ صرف بجلی کے بل ہیں جن کی وجہ سے جینا دشوار ہو چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ آئی پی پی عوام دوست جماعت ہے، ہماری جماعت عوامی مسال کو حل کرنے کے لئے وجود میں آئی ہے، فی گھرانہ تین سو یونٹ تک فری بجلی ہمارے منشور کا حصہ ہے، چھوٹے کاشتکاروں کے لے سولر ٹیوب ویل بھی ہمارے منشور میں شامل ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں