دبئی میں ون ویلنگ کرنے والے موٹرسائیکل سوار کو40 لاکھ روپے سے زائد جرمانہ
دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)دبئی میں ون ویلنگ کرنے والے موٹرسائیکل سوارکو50 ہزاردرہم کا بھاری جرمانہ عائد کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق دبئی پولیس کی جانب سے ایک نوجوان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی جودبئی کی مشہورروڈ پرموٹرسائیکل پرسوارہوکرخطرناک کرتب دکھا رہا تھا۔ دبئی پولیس کے مطابق شیخ محمد بن زاید روڈ پرموٹرسائیکل پرخطرناک کرتب دکھانے والے نوجوان کو ویڈیو وائرل ہونے کے بعد گرفتار کر لیا گیا۔نوجوان موٹرسائیکل کے خطرناک کرتب دکھانے کی ویڈیوجیسے ہی وائرل ہوئی، توفوری ایکشن لیتے ہوئے موٹرسائیکل سوا کرٹریس کرکے گرفتارکرلیا گیا۔ گرفتاری کے بعد نوجوان موٹرسائیکل سوار کو سخت ترین سزا بھی دی گئی ۔موٹرسائیکل سوارکے ٹریفک ریکارڈ میں 23 بلیک پوائنٹ بھی ڈال دیئے گئے جبکہ اس پر50 ہزاردرہم کا بھاری جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔دبئی پولیس کے مطابق گرفتارموٹرسائیکل سوارنے مصروف شاہراہ پرخطرناک ڈرائیونگ کر کے نہ صرف اپنی،بلکہ دیگرشہریوں کی زندگی کو بھی خطرے میں ڈالا،اسی لئے اس معاملے میں کوئی نرمی نہیں برتی گئی۔دبئی کے محکمہ ٹریفک نے موٹرسائیکل سواروں کوسخت وارننگ جاری کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ شاہراہوں پرموٹرسائیکل سواروں کے کسی بھی خطرناک اورغیرذمے دارانہ عمل کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔


