امریکا میں مقیم پاکستانی ڈاکٹر کو تخریب کاری کے الزام میں 18 سال قید کی سزا

نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی ریاست منی سوٹا میں مقیم پاکستانی ڈاکٹر کو تخریب کاری کے الزام میں سزا سنادی گئی۔ امریکی میڈیا کے مطابق 31 سالہ پاکستانی ڈاکٹر محمد مسعود نے داعش کیلئے کام کرنے کے ارادے کا اعتراف کیا تھا، وہ منی سوٹا کی میڈیکل کمپنی کیلئے کام کر رہا تھا۔ ڈاکٹر محمد مسعود نے جنوری سے مارچ 2020ءمیں کالعدم تنظیم داعش میں شمولیت اور اس کیلئے اردن جانے کے ارادے کا اظہار کیا تھا۔منی سوٹا کی عدالت نے تخریب کاری کے الزام میں ڈاکٹر محمد مسعود کو 18 سال قید کی سزا سنا دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں