قبائلی رہنما کے بیٹے طیب خان ترین کے اغوا کیخلاف کوئٹہ پریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ
کوئٹہ (آن لائن) قبائلی رہنماءسردار نسیم خان ترین کے بیٹے طیب خان ترین کے اغواءکے خلاف اور بازیابی کے حق میں اس کے عزیز و اقارب ، قبائلی عمائدین نے منگل کو کوئٹہ پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کیا مظاہرین نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر نعرے درج تھے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز نامعلوم مسلح افراد طیب خان ترین کو اغواءکرکے لے گئے ہیں انتظامیہ اور پولیس اغواءکاروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے مغوی کو بحفاظت بازیاب کرائے اور اغواءکاروں کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کرکے انصاف کے تقاضے پورے کئے جائیں مظاہرین اپنے مطالبات کے حق میں نعرہ بازی کرتے ہوئے پر امن طور پر منتشر ہوگئے۔
Load/Hide Comments


