اشتہارات کی غیر منصفانہ تقسیم،روزنامہ انتخاب کی ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر

کوئٹہ: روزنامہ انتخاب کی جانب سے بلوچستان ہائی کورٹ میں ایک رٹ پٹیشن دائر کی گئی ہے جس میں ادارہ کے ساتھ اشتہارات کے اجراء میں حکومت بلوچستان کی ناانصافی اور زیادتیوں کو چیلنج کیا گیا ہے پٹیشن میں کہا گیا ہے کہ روزنامہ کے ساتھ محکمہ اطلاعات کے ادارے مسلسل ناانصافی سے کام لے رہے ہیں میرٹ کی بجائے صوابدیدی اختیارات کے ذریعے ناانصافی سے کام لیا جا رہا ہے عدالت عالیہ نے ابتدائی سماعت کے بعد حکومت بلوچستان اور اس کے اداروں کو نوٹس جاری کر دیئے پٹیشن کی پیروی محمد علی کنرانی ایڈووکیٹ نے کی –

اپنا تبصرہ بھیجیں