کالعدم بلوچستان لبریشن فرنٹ کا مبینہ رکن علی حسن عرف سنگھار کا نام ریڈ بک میں شامل
کراچی (این این آئی) کراچی کے قدیم علاقے لیاری میں میں متحرک ہونے کے الزام میںکالعدم بلوچستان لبریشن فرنٹ کا مبینہ رکن علی حسن عرف سنگھار کا نام ریڈ بک میں شامل کر لیا گیا ہے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق لیاری کے معروف فٹبالر عبدالرشید ذکری کا بیٹا علی حسن عرف سنگھار قوم پرستی کیطرف راغب ہوا، علی حسن عرف سنگھار پرمزاحمتی سرگرمیوں میں انتہائی متحرک کردار ادا کرنے کا الزام ہے۔ سندھ پولیس کے کاﺅنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ کی ریڈ بک کے نئے ایڈیشن میں علی حسن عرف سنگھار کا نام، تصویر اور دیگر تفصیلات 113 صفحہ پر شائع کی گئی ہیں۔
Load/Hide Comments


