نگراں وزیر داخلہ بلوچستان کپیٹن ریٹائرڈ میر زبیر جمالی کامحکمہ پی ڈی ایم اے کا دورہ

کوئٹہ (یو این اے) نگراں وزیر داخلہ بلوچستان کپیٹن ریٹائرڈمیر زبیر جمالی نے محکمہ پی ڈی ایم اے کا دورہ کیا۔ اس موقع پر نگران وزیر داخلہ کو ڈی جی پی ڈی ایم اے جہانزیب خان و دیگر سینئر افسران نے ان کااستقبال کیا۔اس موقع پر ڈی جی پی ڈی ایم اے نے رول اور کارکردگی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی اس موقع پر نگران صوبائی وزیر میر زبیر جمالی نے پراونشل ڈیزاسٹر منیجنمنٹ اتھارٹی کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ پی ڈی ایم اے صوبے بھر میں قدرتی حادثات اور ایمرجنسی کے دوران بروقت معلومات اورخدمات فراہم کررہا ہے جوکہ قابل تعریف ہے۔ پی ڈی ایم اے اور متعلقہ اداروں نے سیلاب آنے سے پہلے نہ صرف عوام کو مطلع کرتے ہیں بلکہ محفوظ مقامات پر منتقل بھی کرتے ہیں اسکے علاوہ متاثرہ افراد کی مالی معاونت بھی کی جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ متاثرین کی واپسی کے حوالے سے تمام تر ممکنہ سہولیات مہیا کرنے کی ہدایت کی جبکہ موجودہ حالات کے مطابق سسٹم کو مزید فعل کیا جائے تاکہ عوام کو بروقت سہولیات مہیا کیے جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں