قاسم سوری کے گھر پر پولیس کا چھاپہ چادر و چاردیواری کی پامالی ہے، تحریک انصاف
کوئٹہ (یو این اے) ضلعی صدر تحریک انصاف کوئٹہ ڈسٹرکٹ سابق میر ناظم کوئٹہ رحیم کاکڑ نے کہا ہے کہ گزشتہ رات تحریک انصاف کے رہنما سابق ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری کے گھر پر پولیس اور دیگر کا گھر کے اندر داخل ہونا چادر اور چار دیواری کی تقدس کی بے حرمتی کی مذمت کرتا ہوں اس قسم کے واقعات معاشرے میں عدم برداشت کرنے میں اضافہ کرتی ہے اس سے قبل بھی قاسم صسوری کے گھر کی بے حرمتی کی گئی ہے گزشتہ دنوں ضلعی نائب صدر دردار حبیب اللہ کے گھر میں بھی داخل ہونے کی کوشش کی گئی ہے جو کہ قبل مذمت ہے پولیس کو اس قسم کی حرکتوں کا جواب دینا ہوگا جوکہ قابل شرم بات ہے اور نا قابل معافی جرم اقدام ہے پولیس افیسران جو کہ باہر سے یہاں مسلط کئے گئے ہیں لیکن مقامی پولیس کو ان باہر سے لائے گئے افراد کی بات نہیں ماننی چاہیے بیان میں عمران کے سیا سی ہر قسم کے زیادتیوں کا جواب اچھی طرح جانتی ہے ۔


