سرکاری آفیسرز یونینز نے امان اللہ کنرانی کو وزیر قانون بلوچستان بنانے پر تحفظ کا اظہارکردیا

کوئٹہ (آن لائن) ویلفیئر ایسوسی ایشن بلوچستان نے اپنے ایک بیان میں نو منتخب نگران وزیر امان اللہ کنرانی کو دیے گئے محکمے قانون پر اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ موصوف عدالت عالیہ میں اے ای اوز اور بی ایس ایس کیڈر کے وکیل رہ چکے ہیں اور اس نازک وقت جہاں دو سروس گروپس بی سی ایس اور بی ایس ایس کے درمیان مختلف معاملات چل رہے ہیں بالخصوص فیلڈ پوسٹنگ وغیرہ بیوروکریسی میں مزید بحران آنے کا خطرہ ظاہر کر دیا ہے بی سی ایس آفیسرز ایسوسی ایشن نے مزید کہا کہ چیف سیکرٹری یا وزیر اعلی قانونی رائے محکمہ قانون سے لیتا ہے جبکہ امان اللہ کنرانی صاحب کی بطور نگران وزیر قانون شکوک شبہات کو جنم دیتی ہے جس سے صوبے کے بنیادی سروس گروپ کو خطرات نظر آرہے ہیں بی سی ایس آفیسرز ویلفیئر ایسوسی ایشن بلوچستان وزیراعلیٰ بلوچستان اور گورنر بلوچستان سے گزارش کرتی ہے کہ ایڈووکیٹ امان اللہ کنرانی کا بطور نگران وزیر ہم ویلکم کرتے ہیں لیکن قانون کے محکمے کا وزیر بننا ہم اس پر اپنے تحفظات پیش کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ ان کہ محکمے میں جلد ردوبدل کردیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں