کوئٹہ:پریس کلب کے سامنے دھماکہ دو پولیس اہلکاروں سمیت 8 افراد جاں بحق 30 افراد زخمی
کوئٹہ:پریس کلب کے سامنے دھماکہ میں دو پولیس اہلکاروں سمیت 8 افرادجاں بحق د اور30 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔پولیس کے مطابق ضلع کچہری کے سامنے ہونے والے دھماکے میں کئی گاڑیوں اور عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔سیکیورٹی فورسز نے دھماکے کی جگہ کو گھیرے میں لے لیا اور شواہد اکٹھا کرنا شروع کردیے ہیں۔ریسکیو ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمیوں کو طبی امداد کےلیے اسپتال میں منتقل کرنے کا کام تیز کردیا ہے۔
پولیس کے مطابق دھماکہ خودکش تھاحملہ آور مذہبی جماعت ریلی کو نشانہ بنانا چاہتا تھا پولیس نے ان کی کوشش ناکام بنادی جاں بحق افراد میں دو پولیس اہلکار اورایک لیویز اہلکار بھی شامل ہے دھماکہ عصر کے نماز کے بعد ہوا عین اسی وقت مذہبی جماعت کا احتجاجی مظاہرہ جاری تھاڈی آئی جی کوئٹہ عبدالرازق چیمہ کے مطابق ریلی کے شرکاء کو مکمل سیکیورٹی دی گئی تھی علاقہ مکمل بند تھا
جاں بحق افراد کے نام عبدالرسول (پولیس اہلکار) محمدحمید(لیویز اہلکار+پی ایس ٹو اے سی کوئٹہ) محمد زمان(پولیس اہلکار)محمدنسیم،منظور احمد،احمد اللہ،حضرت علی جبکہ زخمیوں کے نام درج دیل ہیں سید داؤد،شہریار،برکت،امیربخش،سمیع اللہ،محمد داؤد،سازالدین،محمد وسیم،عدیل،محمد عظیم،محمدداؤد ولدنور محمد،فیصل،فیض الحسن،شریف احمد،اشرف الدین،محمدنسیم،نصیب اللہ،فرحان،محمداسد