کراچی، نواب ثناءاللہ سے غفور حیدری کی ملاقات، ملکی غیر یقینی صورتحال پر گفتگو

کراچی (انتخاب نیوز) پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما چیف آف جھالاوان سابق وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناءاللہ خان زہری سے جمعیت علماءاسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے جھالاوان ہاﺅس کراچی میں ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں رہنماﺅں کے درمیان ملکی اور بلوچستان کی سیاست، آنے والے جنرل الیکشن، ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور غیر یقینی کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سابق گورنر بلوچستان جنرل ریٹائرڈ عبدالقادر بلوچ، حاجی عبدالستار زہری بھی شریک تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں