شیرانی میں ایم ایس کے گھر ادویات کا ذخیرہ اور ڈاکٹروں کو تنگ کرنا قابل مذمت ہے، ینگ ڈاکٹرز

کوئٹہ (یو این اے) ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے ترجمان کے جاری کردہ بیان میں کہاگیاہے کہ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال شیرانی کا ہسپتال کی ادویات اپنے گھر میں ذخیرہ کرنے اور ڈاکٹروں کو بلاجواز تنگ کرنے اور ان کی تنخواہوں میں کٹوتی کرنے کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال شیرانی کے میڈیکل سپرنٹینڈنٹ ڈاکٹروں کے ساتھ انتقامی کارروائیوں پر اتر آئے ہیں، ڈاکٹرز اپنی ڈیوٹیز ریگولر بنیادوں پر سرانجام دینے کے باوجود ایم ایس کی طرف سے بلایا جواز تنخواہوں کی کٹوتی کرنا ظلم کی انتہا ہے۔ میڈیکل سپرنٹینڈنٹ ہسپتال کی ادویات ہسپتال میں رکھنے اور مریضوں کو فراہم کرنے کی بجائے اپنے گھر میں زخیرہ کرنے میں ملوث ہے اور عوام کو اس سرکاری سہولت سے محروم رکھا ہوا ہے ۔ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن بلوچستان سیکرٹری صحت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ایسے نااہل ، کرپٹ، ظالم اور زخیرہ اندوز ایم ایس کو اپنے عہدے سے برطرف کرکے اس کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں