31اگست 2018ءکو گرفتار میرے دو بھائیوں کو آج تک عدالت میں پیش نہیں کیا گیا، سائرہ بلوچ

کوئٹہ (یو این اے) سائرہ بلوچ کے دو بھائیوں کو 31 اگست 2018 کو گرفتار کیا گیاآج تک انہیں کسی عدالت میں پیش نہیں کیا گیا، بھائیوں کی گمشدگی کے 5 سال پورے ہونے پر ہم نے تین دن تک اسلام آباد میں دھرنا دیا لیکن کسی بااختیار شخص نے آ کر یہ نہیں پوچھا کہ بیٹی تم سڑک پر کیوں بیٹھی ہو، نجی ٹی وی کے پروگرام میں وفاقی وزیر داخلہ میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ سی ٹی ڈی ایک میکنزم کے تحت کام کرتی ہے، وہ جس کو بھی گرفتار کرتی ہے اس کو ٹائم فریم کے اندر عدالت میں پیش کرتی ہے، مجھے اس کیس کا پتہ نہیں کہ کیوں گرفتار کیا گیا، یہ ضرور ہے کہ ہماری بہن بلوچستان سے اسلام آباد آئی ہوئی ہیں کل ضرور جاﺅں گا اور ملوں گا اور اس کے سر پر شفقت کا ہاتھ بھی رکھوں گا۔ ان کا کہنا ہے کہ سی ٹی ڈی نے اٹھایا اور کوئی ثبوت ہے تو سی ٹی ڈی کو وہ قانون بھی یاد دلائیں گے جس کو 90 روز کے اندر پیش کرنا ہوتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں