سردار عطاءاللہ مینگل کی دوسری برسی آج عقیدت و احترام سے منائی جائیگی
کوئٹہ (انتخاب نیوز) بلوچ رہبر راہشون سردار عطاءاللہ خان مینگل کی دوسری برسی آج 2ستمبر کو عقیدت و احترام سے منائی جا رہی ہے۔ اس حوالے سے مرکزی جلسہ عام کوئٹہ میں ہاکی گراﺅنڈ میں سہ پہر 3بجے منعقد ہو گا جس میں سردار اختر جان مینگل سمیت دیگر اکابرین راہشون سردار عطاءاللہ مینگل کو خراج عقیدت پیش کریں گے بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں کہا گیا ہے راہشون سردار عطاءاللہ خان مینگل کو طویل قربانیوں ، ثابت قدمی ، غیر متزلزل جدوجہد پر زبردست الفاظ میں آج خراج عقیدت پیش کیا جائیگا بلوچستان بھر سے قافلوں کی شکل میں پارٹی رہنماء، کارکنان اور عوام ہاکی گراﺅنڈ میں منعقدہ جلسہ عام میں شرکت کریں گے بیان میں کہا گیا ہے کہ راہشون نے بلوچ قومی جدوجہد کو ملکی و بین الاقوامی سطح پر متعارف کرانے ، آمر و سول ڈکٹیٹرز کے دور میں قیدوبند کو خندہ پیشانی سے قبول کیا مختلف ادوار میں آپریشنز کا بھی سامنا کیا اس کی مثالیں کم ملتی ہیں راہشون نے قومی جدوجہد کے حوالے سے جو موقف اپنایا وہ بلوچ قوم کیلئے مشعل راہ ہے بیان میں بلوچستان کی ترقی پسند ، روشن خیال ، قوم دوست ، وطن دوست قوتوں سے اپیل ہے کہ وہ جلسہ عام میں شرکت کر کے راہشون سردار عطاءاللہ مینگل کو خراج تحسین پیش کریں ۔


