بلوچستان کی عوام اب موروثی سیاست سے باہر نکلنا چاہتی ہے، نوابزادہ جمال رئیسانی

کوئٹہ (یواین اے)نگران صوبائی وزیر کھیل و یوتھ افیر نوبزادہ جمال خان رئیسانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہاہے کہ آج مجھے اپنے والد شہید سراج خان رئیسانی کی کافی یاد آئی۔ مجھے معلوم ہے کہ وہ ہم میں نہیں پر وہ زندہ ہیں، اپنے عہدوں کا صحیح استعمال کرنا میرا فرض ہے تاکہ جو زمہ داری میرے والد مجھ پر ڈال چکے ہیں انہیں احسن طریقے سے نبھا سکوں۔ مجھے یہ دیکھ کر کافی حیرت بھی ہوئی جب مجھ سے ملنے دور دراز کے علاقوں سے بزرگ اور نوجوان میرے آفس آئے جس پر مجھے نہایت اطمینان ہوا کہ بلوچستان کی عوام اب موروثی سیاست سے باہر نکلنا چاہتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں