ڈیرہ مراد جمالی، دو قبائلی گروہوں میں تصادم کے نتیجے میں 8 افراد زخمی

کوئٹہ (آن لائن)ڈیرہ مراد جمالی کے علاقے میں 2 گروپوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 8 افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ڈیرہ مراد جمالی کے علاقے مانجھوٹی میں قبیلے کے دو گروپوں کے درمیان جھگڑے کے دوران 8 افراد زخمی ہوگئے زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا مزید کارروائی پولیس کررہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں