شامی علاقے میں اسدی فوج اور ترکیہ کے حامیوں میں جھڑپیں، 23 افراد ہلاک
دمشق (این این آئی) کرد ملیشیا کے زیر قبضہ شام کے شمال مشرقی علاقے میں اسدی فوج اور ترکی کے حمایت یافتہ مسلح دھڑوں کے درمیان جھڑپوں میں23 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ انقرہ حامی باغیوں نے اس علاقے میں دراندازی کی کوشش کی تھی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانیہ میں قائم شامی رسدگاہ برائے انسانی حقوق کے سربراہ رامی عبدالرحمن نے بتایا کہ صوبہ الحسکہ میں جھڑپوں میں (ترک نواز) دھڑوں کے18 جنگجو اور شام کے سرکاری فورسز کے پانچ اہلکار ہلاک ہوئے۔ انھوں نے مزید کہا کہ لڑائی میں متعدد زخمی ہوئے ہیں لیکن انھوں نے ان کی حتمی تعداد نہیں بتائی۔
Load/Hide Comments


