چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی گورنر بلوچستان سے ملاقات
کوئٹہ (آن لائن) چیئرمین سینٹ آف پاکستان محمد صادق سنجرانی سے گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ نے گورنر ہاو¿س کوئٹہ میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران ملک کی تازہ ترین سیاسی صورتحال، عوامی جان و مال کے تحفظ کیلئے اٹھائے گئے اقدامات اور صوبے میں ہائیر ایجوکیشن کے فروغ سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر گورنر بلوچستان نے کہا کہ پسماندگی سے چھٹکارا حاصل کرنے اور احساس محرومی کو دَور کرنے کیلئے عوامی سطح پر عملی اقدامات اٹھانے ہونگے۔ دونوں رہنماو¿ں نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے کہ اس وقت مرکز اور صوبوں کے درمیان خوشگوار تعلقات قائم ہیں تاہم انہیں مستحکم بنانے کیلئے مزید کاوشیں ضروری ہیں۔
Load/Hide Comments


