سینئر اداکار شبیر مرزا انتقال کرگئے

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستانی ڈراموں اور فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے سینئر اداکار شبیر مرزا مختصر علالت کے بعد انتقال کرگئے۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی وی کے نامور ایوارڈ یافتہ فنکار شبیر مرزا کینسر کے عارضے میں مبتلا اور گزشتہ ڈیڑھ ماہ سے شدید علیل تھے اور آج انہوں نے اجل کو گلے لگایا۔شبیر مرزا نے مشہور زمانہ ڈرامہ گیسٹ ہاؤس سمیت مختلف ڈرامہ سیریل مکی کھڑوں انگلینڈ، آغوش، چن ماڑا چڑیا میں مرکزی کردار ادا کیے جبکہ اُن کی وجہ شہرت گیسٹ ہاؤس ڈرامے کا کردار تھا۔ علاوہ ازیں انہوں نے پاکستانی فلموں میں بھی اداکاری کے جوہر دکھائے۔ شبیر مرزا کی نماز جنازہ 10 بجے جھنڈا چیچی پھاٹک والی مسجد میں ادا کر دی گئی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں