کوئٹہ میں چہلم کے مرکزی جلوس کا اختتام، موبائل سروس بحال
کوئٹہ (انتخاب نیوز) کوئٹہ میں چہلم کا مرکزی جلوس کا اختتام ہوگیا، موبائل سروس بحال کردی گئی۔ کوئٹہ میں چہلم کے سلسلے میں مرکزی جلوس علمدار روڈ شہداءچوک سے برآمد ہوا جبکہ کوئٹہ و گردونواح میں صبح 8 بجے سے رات 8 بجے تک موبائل فون سروس معطل رہنے کے بعد بحال کردی گئی۔ چہلم کے جلوسوں کی سیکورٹی کے لیے 5 ہزار پولیس، ایف سی اور لیویز اہلکار تعینات کیے گئے تھے۔ کسی بھی ہنگامی حالت سے نمٹنے کے لیے فوج اسٹینڈ بائی پر تھی۔ کوئٹہ کے 4 تھانوں کی حدود میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی تھی۔ جلوسوں کی سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے بھی نگرانی کی گئی۔ جلوسوں کے روٹس کو بڑی گاڑیوں اور خاردار تاروں کے ذریعے سیل کیا گیا تھا۔
Load/Hide Comments


