شکر پڑیاں: پاک فضائیہ کا ایف 16 طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ ونگ کمانڈر نعمان اکرم جاں بحق

اسلام آباد:اسلام آباد میں شکر پڑیاں کے قریب نہایت افسوسناک واقعے میں پاک فضائیہ کا ایف 16 طیارہ گر کر تباہ ہو گیا تفصیلات کے مطابق طیارہ اسلام آباد میں شکرپڑیاں کے قریب جنگل میں گرا اور زور دار دھماکے میں تباہ ہو گیا حادثے میں پائلٹ ونگ کمانڈر نعمان اکرم جا ں بحق ہوگئے وفاقی دارالحکومت میں 23 مارچ یوم پاکستان کے حوالے سے مسلح افواج کی پریڈ کی تیاریاں جاری ہیں اس دوران پاکستان ایئر فورس کا ایک طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق گرنے والا طیارہ ایف 16 ہیترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ریسکیو ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئی ہیں جبکہ اعلیٰ سطح کا انکوائری بورڈ تشکیل دے دیا گیا ہے جو حادثے کی وجوہات معلوم کرے گا

اپنا تبصرہ بھیجیں