مالی ،عسکریت پسندوں کے حملے ،15 فوجیوں سمیت 64 افراد ہلاک
بماکو(مانیٹرنگ ڈیسک)شمال مشرقی مالی میں اسلامی عسکریت پسندوں کے حملوں میں 15فوجیوں سمیت 64افراد ہلاک ہو گئے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق شمال مشرقی مالی میں اسلامی عسکریت پسندوں نے فوجی کیمپ اور ایک کشتی پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 49 شہری اور 15 فوجی ہلاک ہوگئے جس کشتی پر دہشت گردوں نے حملہ کیا وہ ٹمبکٹو شہر اور بامبا میں فوجی کیمپ کے قریب واقع تھی۔حکومتی فورسز کی جوابی کارروائی میں 50 سے زائد دہشت گرد مارے گئے۔حکومت نے قیمتی جانوں کے ضائع ہونے پر تین روزہ قومی سوگ کا اعلان کردیا ۔
Load/Hide Comments


