حانی گل اور سمیر بلوچ کے اغوا و قتل میں ملوث 6 افراد گرفتار
تہران (مانیٹرنگ ڈیسک)حانی گل اور سمیر بلوچ کے اغوا و قتل میں ملوث 6 افراد کو گرفتار لیا گیا، ایرانی میڈیا کے مطابق مغربی بلوچستان کے علاقے ’ایران شہر‘ سے حانی گل اور سمیر بلوچ کے اغوا اور قتل میں ملوث 6 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ۔یاد ہے کہ حانی گل اور سمیربلوچ کو گزشتہ ماہ ایران سے اغوا کیا گیا تھا اور بعد ازاں ان کی لاشیں سرحدی علاقے سے برآمد ہوئی تھیں۔حانی بلوچ انسانی حقوق کی کارکن تھیں اور ان کے شوہر سمیر بلوچ استاد رؤف بلوچ کے بھائی تھے، جنہیں بلوچستان کے ضلع کیچ میں توہین مذہب کے الزام میں قتل کیا گیا تھا۔واضح رہے کہ حانی گل اور سمیر بلوچ کو گزشتہ ماہ ایران سے اغوا کیا گیا تھا اور بعد ازاں ان کی تیزاب سے جلائی مسخ شدہ لاشیں سرحدی علاقے سے ملی تھیں۔
Load/Hide Comments


