جی 20 اجلاس، یوکرین جنگ پر اظہار تشویش، اقتصادی راہداری عالمی توانائی کی فراہمی کا ضامن قرار

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت میں جی20 سربراہی اجلاس کے مشترکہ اعلامیہ میں تمام ممالک نے یوکرین میں جنگ پر اظہار تشویش کیا۔مشترکہ اعلامیہ میں تمام ملکوں پر زور دیا گیا کہ یوکرین تنازع میں دوسرے ملک کی علاقائی سالمیت کو نقصان پہنچانے کیلئے طاقت کے استعمال سے باز رہا جائے۔اعلامیہ میں اتفاق کیا گیا کہ یوکرین تنازع پر تمام ممالک اقوام متحدہ چارٹر اصولوں کے مطابق عمل کریں۔ یوکرین تنازع میں جوہری ہتھیاروں کے استعمال کی دھمکی ناقابل قبول ہے۔اعلامیہ کے مطابق جی 20 جیوپولیٹیکل اور سیکیورٹی مسائل حل کرنے کا پلیٹ فارم نہیں، تنازعات کا پرامن حل سفارتی اور مذاکرات کے ذریعے ہونا چاہیے۔اعلامیہ میں روس اور یوکرین پر زور دیا گیا کہ غذائی اجناس کی عالمی منڈیوں تک رسائی کو یقینی بنائیں۔اعلامیہ میں ترقی پذیر ممالک کے قرضوں کی کمزوریوں سے مو¿ثر انداز میں نمٹنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔جی20 ممالک نے عالمی صحت کے ڈھانچے کو مضبوط بنانے کیلئے پ±رعزم ہونے کا بتایا۔بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے اعلان کیا ہے کہ بھارت میں جی 20 سربراہی اجلاس کے اعلامیے پر اتفاق رائے ہوگیا ہے۔نریندر مودی کا کہنا ہے کہ تمام ٹیموں کی محنت سے جی20 سربراہی اجلاس کے اعلامیے پر اتفاق رائے ہوگیا ہے۔غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق بھارتی وزیراعظم مودی نے اعلامیے کے بارے میں مزید تفصیلات نہیں بتائی ہیں۔واضح رہے کہ کئی ممالک کے سربراہان جی 20 سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے بھارت آئے ہوئے ہیں۔سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے کہا کہ اقتصادی راہداری عالمی سطح پر توانائی کی فراہمی کی ضامن ہوگی۔نئی دہلی میں جی 20 سربراہی اجلاس کے دوران بھارت، مشرق وسطیٰ، یورپ کے درمیان اقتصادی راہداری بنانے کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہوگئے۔عرب میڈیا کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اقتصادی راہداری سے بھارت، مشرق وسطیٰ، یورپی ممالک کے درمیان تجارت بڑھے گی۔ی 20 اجلاس میں شرکت کیلئے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نئی دہلی پہنچ گئےان کا کہنا تھا کہ اقتصادی راہداری بھارت، مشرق وسطیٰ اور یورپی ممالک کو جوڑنے میں اہم کردار ادا کرے گی۔انہوں نے کہا کہ اقتصادی راہداری ریلوے سمیت انفرااسٹرکچر کو ترقی دینے میں مددگار ہوگی، یہ راہداری طویل مدت کیلئے روزگار فراہم کرے گی۔ولی عہد محمد بن سلمان نے مزید کہا کہ اقتصادی راہداری عالمی سطح پر توانائی کی فراہمی کا ضامن ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں