آئیندہ مالی سال کے آغاز ہی سے ترقیاتی فنڈز کے اجراء کا آغاز کیا جاۓ گا ،جام کمال

وزیراعلئ بلوچستان جام کمال خان کا صوبائ کابینہ کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوے کہا کہ۔کابینہ کے ساتھیوں کے اعتماد پر ان کا شکر گزار ہوں ۔بجٹ کی تیاری میں تمام ساتھیوں کی مشاورت شامل ہے ۔ایک عوام دوست متوازن بجٹ اسمبلی لے جا رہے ہیں امید ہے اپوزیشن بھی منظوری میں ساتھ دے گی ۔آئیندہ مالی سال میں بھی مالی نظم و ضبط کو یقینی بنائیں گے ۔آئیندہ مالی سال کے آغاز ہی سے ترقیاتی فنڈز کے اجراء کا آغاز کیا جاۓ گا ۔بجٹ کے سہ ماہی جائیزہ کا طریقہ کار وضع کیا گیا ہے ۔ترقیاتی پروگرام پر عملدرآمد کے طریقہ کار کو مزید بہتر بنایا گیا ہے ۔بجٹ میں صوبے کے محاصل میں اضافہ کو اولین ترجیح حاصل ہے ۔ہم اپنے وسائل کو ترقی دیکر خود انحصاری کا حصول ممکن بنائیں گے

اپنا تبصرہ بھیجیں