نہروں اور ٹیل میں پانی کی قلت، نصیر آباد ڈویژن کے زمینداروں نے احتجاج کا اعلان کردیا

نصیر آباد ( آئی این پی ) زمینداران کاشتکاران نے بالان شاخ کے آرڈی 66 اور آرڈی 57 میں پانی کی شدید قلت کےخلاف 13 ستمبرکو آئریگیشن حکام کےخلاف پٹ فیڈر پل ڈیرہ مراد جمالی قومی شاہراہ کو بلاک کرنے سمیت احتجاجی مظاہرہ اور دھرنے کا اعلان کردیا ہے تاہم ایکسین پٹ فیڈر کینال انجینئر غلام محمد بادینی نے یقین دہانی کرائی ہے کہ کل تک پانی کی ترسیل کو یقینی بنائی جائیگی اگرپانی کی فراہمی ممکن نہ ہوئی تو ہمارا احتجاجی پروگرام ہرصورت میں ہوگا ان خیالات کا اظہارزمیندارون کاشتکاران کے مرکزی چیئرمین مولانا عبدالمجید جتک نے ایکسین پٹ فیڈرکینال سے ملاقات کے بعد ڈیرہ مراد جمالی میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر محمد علی جتک ،حاجی رحمت اللہ رند، صوبہ خان رند، میر مرید خان رند، حاجی محب علی رند، محمد جان جتک ،محمد قاسم رندی ،عبدالکریم زہری، ظفر اللہ زہری ،جاوید احمد جتک اور محمد صدیق جتک سمیت دیگر زمینداران وکاشتکاران موجود تھے۔ زمینداران و کاشتکاران کے مرکزی چیئرمین مولانا عبدالمجید جتک نے کہا کہ بالان شاخ کے ٹیل سمیت آر ڈی 66 اور 57 میں پینے کےپانی تک کی سخت قلت ہوچکی ہے زرعی ابادی تو اپنی جگہ لوگ وجانوربھی پینے کےپانی کے لیے ترس رہے ہیں ایریگیشن حکام کو کئی بار پانی کی فراہمی کا مطالبہ کیا گیا لیکن پانی کی فراہمی کو یقینی نہیں بنایا گیا ہے ہم مجبور ہوکر ہم نے13 ستمبر کو ایریگیشن حکام کےخلاف پانی کی عدم فراہمی کے لیے احتجاج کا اعلان کیا ہے پٹ فیڈر پل پرروڈ بلاک کرکےاحتجاجی دھرنا ومظاہرہ کیا جائیگاانہوں نےکہا کہ ایکسین اریگیشن کےساتھ اج ہمارے ایک وفد نے ملاقات کی ہےاورملاقات میں یقین دہانی کرائی گئی ہے کہ کل تک پانی کی فراہمی کو یقینی بنایاجائے گا اگرپانی کی فراہمی کو یقینی نہیں بنایا گیا تو ہمارے لیے احتجاج کا راستہ کھلا ہوا ہے کسی بھی صورت میں اپنا احتجاج موخرنہیں کریں گے پانی کے حصول کے لیے پرامن احتجاج کرنا ہماراحق ہے اورایریگیشن حکام کو بھی چاہیے کہ وہ ذرعی ابادی تو اپنی جگہ پینے کے لیے پانی فراہم کریں جو کہ ہمارا جائزمطالبہ ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں