پاکستان کو انتہائی مطلوب کمانڈر بادشاہ خان افغانستان میں ہلاک

کابل(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کو انتہائی مطلوب دہشت گرد بادشاہ خان بارودی سرنگ کے دھماکے میں ہلاک ہوگیا۔ افغان صوبہ پکتیکا میں مفتی نور ولی کا دست راست دہشت گرد کمانڈر بادشاہ خان بارودی سرنگ کی زد میں آکر ہلاک ہوگیا۔کمانڈر بادشاہ خان پاکستانی سیکیورٹی فورسز پر حملوں اور اغوا برائے تاوازن جیسے سنگین جرائم میں ملوث اور انتہائی مطلوب افراد کی فہرست میں شامل تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں