امریکا کے ایران کے اندر ڈرون کمانڈ اینڈ کنٹرول مراکز پر حملے، دو خودکش حملہ آور ڈرونز کو تباہ کر دیا، سینٹ کام

کراچی (ویب ڈیسک) امریکی سینٹرل کمانڈ ے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی افواج نے ایران کے اندر واقع ریڈار اور ڈرون کمانڈ اینڈ کنٹرول مراکز پر حملے کیے ہیں۔ امریکی سینٹرل کمانڈ کے مطابق یہ کارروائیاں ہفتے اور اتوار کے روز ایران کے شہر گوروک اور جزیرہ قشم پر کی گئیں۔ امریکی فوج کے مطابق یہ کارروائیاں ایران کی جارحانہ سرگرمیوں کے جواب میں کی گئیں، جن میں ایک امریکی ایم کیو ون نامی ڈرون کو بین الاقوامی فضائی حدود میں مار گرانا بھی شامل تھا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی جنگی طیاروں نے فوری ردِعمل دیتے ہوئے ایران کے فضائی دفاعی نظام، ایک زمینی کنٹرول اسٹیشن اور دو خودکش حملہ آور ڈرونز کو تباہ کر دیا جو علاقائی سمندری راستوں سے گزرنے والے بحری جہازوں کے لیے خطرہ بن سکتے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں