سعودی حکام نے خواتین عمرہ زائرین کے لباس کیلئےضوابط جاری کردئیے

ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک)سعودی عرب کے حکام نے خواتین عمرہ زائرین کے لباس کے لیے ضوابط جاری کردئیے۔سعودی وزارت حج و عمرہ نے سوشل میڈیا پر بیان میں عمرہ کی ادائیگی کے لیے آنے والی خواتین کے لباس سے متعلق 3 ضوابط جاری کردئیے۔وزارت حج و عمرہ کے مطابق خواتین عمرہ زائرین غیر آرائشی لباس کا انتخاب کریں۔ لباس ڈھیلا ہونا چاہیےاور ایسا لباس ہو جو جسم کے کسی بھی حصے کو ظاہر نہ کرے۔وزارت حج و عمرہ کا مزید کہنا ہے کہ خواتین عمرہ کے لیے مسجد الحرام آتے وقت ایسا کوئی بھی لباس پہن سکتی ہیں جو تینوں ضوابط پر پورا اترے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں