افغانستان کے لئے پاکستان کے خصوصی نمائندے کی قطر میں طالبان رہنمائوں سے ملاقات

ڈیسک رپورٹ: افغانستان کے لئے پاکستان کے خصوصی نمائندے محمدصادق نے قطرکادورہ کیا اور افغانستان میں امن اورمفاہمتی عمل پرتبادلہ خیال کے لئے دوحہ میں ملاعبدالغنی برادرسمیت طالبان رہنمائوں سے ملاقات کی۔

دفترخارجہ کی ترجمان عائشہ فاروقی کے مطابق ملاقات میں خصوصی نمائندے نے واضح کیاکہ پاکستان افغانستان میں امن اورمفاہمتی عمل کے لئے سہولت کار کا کرداراداکرتارہے گا۔

محمدصادق نے امریکہ اورطالبان کے درمیان امن معاہدے پرعملدرآمدکے لئے طالبان کے عزم کوسراہا اورکہاکہ اس معاہدے کے مطابق قیدیوں کی رہائی افغان دھڑوں کے درمیان مذاکراتی عمل کے فوری آغاز کی جانب ایک اہم پیشرفت ثابت ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں