جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت، نگراں وزیراعظم پاکستان اتوار کو امریکا روانہ ہوں گے

اسلام آباد (انتخاب نیوز) نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ اتوار کو امریکا کے دورے پر روانہ ہوں گے۔ وزیراعظم انوارالحق کاکڑ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس میں شریک ہوں گے، وہ 22 ستمبر کو یو این جنرل اسمبلی میں خطاب کریں گے۔ وزیراعظم کی اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کی سائیڈ لائنز پر ملاقاتیں بھی ہوں گی۔ وزیر اعظم خصوصی طیارے پر کل دوپہر ساڑھے بارہ بجے امریکا کےلیے روانہ ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں