کویت میں دوسرا افغانستان بنانے کی کوشش نہ کی جائے،ناقدین

کویت سٹی (این این آئی)ناقدین نے مخلوط تعلیمی نظام کے خاتمے کے فیصلے پر کویت دوسرا افغانستان بہ بنانے کی تنبیہ کی ہے ،عراق میں حکومت کی طرف سے طالبات کے لیے اسلامی ضابطہ اخلاق کے تحت نقاب لازمی قرار دینے جانے کے بعد مخلوط تعلیمی نظام کے خاتمے پر طلبا ، دانشورں اور عوامی حلقوں کی طرف سے سخت غم وغصے کا اظہار کیا جا رہا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ناقدین نے کویت حکومت کی طرف سے مخلوط نظام کے خاتمے کو افغانستان کی موجودہ صورت حال اور طالبان کے افغانستان سے تشبیہ دے رہے ہیں۔ ناقدین حکومت کویت کو طالبان کے گڑھقندھار میں تبدیل کررہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں