ڈاکٹر منظور احمد مینگل کے خلاف جھوٹے ایف آئی آرز درج کی جارہی ہے ،مولانارمضان مینگل
کوئٹہ(یو این اے )سنی علمائ کونسل اور اہلسنت والجماعت بلوچستان کے امیر مولانامحمدرمضان مینگل نے کہاہے کہ کراچی میں ایک طرف علمائ اکرام کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ کر شہید کیاجارہاہے اوردوسری جانب ڈاکٹر منظور احمد مینگل کے خلاف جھوٹے ایف آئی آرز درج کی جارہی ہے جو انتہائی افسوسناک ہے ،کراچی کی انتظامیہ جانب داری کامظاہرہ کررہی ہے جس سے فرقہ واریت کو ہوا ملنے کااندیشہ ہے ،انہوں نے کہاکہ ڈاکٹرمولانامنظور مینگل شیخ الحدیث ہے پوری دنیا میں مولانامنظور احمد مینگل کے شاگرد ہیں سندھ کی انتظامیہ کی جانب سے مولانامنظور مینگل کے خلاف ایف آئی آر واپس نہ لی گئی تو سنی علمائ کونسل کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ کو حب چوکی کے مقام پر بند کیاجائے گا جب تک ایف آئی آر واپس نہیں لی جاتی سڑک نہیں کھلے گی ،مولانامحمدمنظور مینگل کے ساتھ ہمارا قومی ،دینی رشتہ ہے اور وہ ایک عظیم لیڈر ہے۔جو کوئی بھی ٹیڑھی آنکھوں سے مولانامنظور مینگل کی طرف دیکھیںگے ہم ان کی آنکھیں نوچ لیںگے ،انہوں نے کہاکہ ایک سازش کے تحت سنی علمائ اور عوام کو ٹارگٹ کیاجارہاہے نہ صرف ٹارگٹ کلنگ بلکہ مختلف حیلے بہانوں سے ان کے خلاف جھوٹے ایف آئی آرز درج کی جارہی ہے جو قطعاََ قبول نہیں ہے۔


