سسٹم میں بہتری اور ڈیٹا اینالسٹس کی ہائرنگ، الیکشن کمیشن میں مانیٹرنگ کنٹرول سسٹم قائم

اسلام آباد (صباح نیوز) الیکشن کمیشن میں الیکشن مانیٹرنگ کنٹرول سسٹم قائم کردیا گیا۔ سیکرٹری الیکشن کمیشن عمر حمید خان نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ مانیٹرنگ الیکشن سے پہلے اور بعد میں ہوتی ہے، سسٹم میں مزید بہتری لائیں گے اور ڈیٹا اینالسٹس بھی ہائر کریں گے۔سپیشل سیکرٹری عاصم حسین نے میڈیا بریفنگ میں کہا کہ الیکشن ڈے پر مختلف لیولز سے ڈیٹا آرہا ہوگا جس پر فیڈ بیک دیا جائے گا اور فیصلے ہوں گے۔پراجیکٹ ڈائریکٹر پی ایم یو سعد علی نے کہا کہ مانیٹرنگ سسٹم 24 گھنٹے کام کرے گا، کنٹرول روم صوبائی اور ضلعی سطح پر بھی قائم کئے گئے۔ الیکشن کمیشن حکام نے کہا کہ جب رزلٹ آئیں گے تو مانیٹرنگ سافٹ ویئرکا خود بخود پتہ چل جائے گا، 2018 اور 2023 میں بہت بڑی تبدیلی آئی ، آر ٹی ایس کی وجہ سے ہم نے سبق سیکھا ہے۔چیف الیکشن کمشنرکی رزلٹ مینجمنٹ سے متعلق واضح ہدایات ہیں، ہم صرف ایک سسٹم پر انحصار نہیں بلکہ تین مختلف سسٹمز کے تحت انتخابی نتائج آئیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں