ملک میں پائپ لائن کے ذریعے ترسیل بڑھائے جانے کیخلاف آئل ٹینکرز نے ہڑتال کردی

کراچی (انتخاب نیوز) آئل ٹینکرز کنٹریکٹرز ایسو سی ایشن نے ملک میں پائپ لائن کے ذریعے تیل کی ترسیل بڑھائے جانے پر ہڑتال کردی۔ ایسو سی ایشن کا دعویٰ ہے کہ ان کی ہڑتال کے سبب بڑے شہروں اور ڈپوز پر 90 فیصد تیل کی ترسیل رک گئی ہے۔ ایسوسی ایشن کے رہنما سلیمان ترین کے مطابق وائٹ آئل پائپ لائن سے ڈیزل کے بعد بڑے پیمانے پر پیٹرول کی سپلائی سے ان کا کاروبار ٹھپ ہوگیا ہے، لہٰذا پائپ لائن سے تیل کی ترسیل کم کی جائے۔ آئل ٹینکرز کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن نے مطالبہ کیا ہے کہ اوگرا تیل کی ترسیل کے کرایوں میں اضافہ کرے اور پانچ سال سے پہلے وائٹ آئل پائپ لائن سے کراچی تا محمود کوٹ (مظفر گڑھ) تیل کی ترسیل بڑھائی نہ جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں