افغانستان، گورنرکے قافلے پر فائرنگ،ایک محافظ جاں بحق

کابل:افغان دارالحکومت کابل میں افغان صوبہ نورستان کے گورنرکے قافلے پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی تاہم گورنر حافظ عبدالقیوم بال بال بچ گئے جبکہ فائرنگ کی زدمیں آکر ایک محافظ جاں بحق اور دوسرا زخمی ہوگیا۔ افغان میڈیا کے مطابق اتوار کی صبح سات بجے بعض نامعلوم افراد نے کابل شہر کے مشرقی ضلع سروبی کے علاقے میں صوبہ نورستان کے گورنرحافظ عبدالقیوم کی گاڑیوں کے قافلے پر حملہ کردیا تاہم گورنربال بال محفوظ رہے جبکہ فائرنگ کی زدمیں آکر ایک محافظ جاں بحق اور دوسرا زخمی ہوگیا۔زخمی گارڈ کے بارے میں بتایاجاتا ہے کہ وہ گورنرکا بھانجا ہے۔گورنرکا قافلہ علی الصبح کابل سے جلال آباد جارہاتھا۔ واقعہ کے بعد سیکیورٹی اہلکاروں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر سرچ آپریشن شروع کردیا تاہم تاحال کسی گرفتاری کے بارے میں نہیں بتایا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں