پشتون کلچر ڈے کی مناسبت سے تمام پروگرامز منسوخ کردیے گئے
کوئٹہ(یو این اے )پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے صوبائی صدر نصراللہ خان زیرے نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما شہید ارباب غلام کاسی ایڈوکیٹ کی شہادت کے المناک واقعے کے رونماہونے اور عوامی نیشنل پارٹی کی جانب سے احتجاج شروع کرنے کے سبب پارٹی کی طرف سے پشتون کلچر ڈے کی مناسبت سے 23 ستمبر کو صادق شھید فٹبال گروانڈ کوئٹہ اور تمام اضلاع میں ہونے والے تمام پروگرامز منسوخ کردیئے گئے ہیں۔ بیان میں پارٹی کارکنوں کو اے این پی کی جانب سے ارباب غلام کاسی کی شہادت کے واقعے کے خلاف اعلان کردہ احتجاج میں بھرپور شرکت کی ہدایت کی گئی ہے۔
Load/Hide Comments


