نیویارک میں بھارتی رہنماﺅں سے ملاقات کا کوئی امکان نہیں ،دفترخارجہ

اسلام آبا د (آن لائن ) پاکستان نے کہا ہے کہ اسرائیلی فورسز کی جانب سے مسجد اقصی پر دھاوے کی مذمت کرتے ہیں، ہمسایہ ممالک کے ساتھ پرامن تعلقات کے خواہاں ہیں، مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم نا قابل قبول ہیں ، بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو پاکستان مین بھارتی ریاستی دہشتگردی کا نشان ہے جس کے سٹیٹس میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی، بھارت کی کینیڈا میں ماورائے عدالت قتل، ریاستی دہشتگردی کا معاملہ عالمی سطح پر پہنچ چکا،کشمیر کے معاملے پر ترکیے کے صدر اردگان کے بیان کو سراہتے ہیں،بھارت کو پاکستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث ہونے پر ڈوزیئر دیا گیا، نیو یارک میں سائیڈ لائنز پر بھارت سے ملاقاتوں کا امکان نہیں،پاکستان اور آئی ایم ایف مذاکرات کو کوئی اور رنگ دینا انتہائی گمراہ کن ہے،پاکستان اپنی سالمیت اور خود مختاری کا تحفظ کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے اپنی ہفتہ وار پریس بریفنگ میں کہا کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو پاکستان مین بھارتی ریاستی دہشتگردی کا نشان ہے جس کے سٹیٹس میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ سفارتکاری کا مطلب مشکلات پر گفت و شنید ہے افغانستان کے ساتھ رابطے اور گفتگو کا سلسلہ جاری رہتا ہے دوست ممالک کے ساتھ گفتگو میں علاقائی صورتحال بارے بھی بات ہوتی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں