بنوں ، سیکورٹی فورسز کا آپریشن ، 6 مشتبہ افراد ہلاک ،2 اہلکار زخمی
راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک)بنوں میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن ، 6 مشتبہ افراد ہلاک ،دو اہلکار زخمی ہو گئے۔زرائع کے مطابق بنوں کے علاقے جانی خیل میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں کالعدم تنظیم کے 6 مشتبہ افرادہلاک جبکہ دو اہلکار بھی زخمی ہوگئے ہیں۔ بنوں اور شمالی وزیرستان کو ملانے والے جانی خیل اور بکاخیل کے نیم قبائلی علاقے تخریب کاروں کے گڑھ سمجھے جاتے ہیں۔
Load/Hide Comments


