سارونہ میں ہیضے کی وباء پھیلنے سے ایک شخص جاں بحق، متعدد افراد متاثر
حب (این این آئی)سارونہ میں ہیضے کی وباءسے ایک شخص جابحق ، دو کی حالت تشویش ناک جبکہ متعدد مرد خواتین اور بچے وبا ءسے متاثر، ڈپٹی کمشنر حب نے نوٹس لیتے ہوئے میڈیکل ٹیم روانہ کر دیں اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر قمر اللہ رونجھو نے بتا یا کہ سارونہ موضع بھاڑیرو میں ہیضے کی وباءسے گل محمد میروانی نامی شخص جابحق ہو گیا جبکہ دو افراد کی حالت تشویش ناک بتا ئی جا رہی ہے اور ہیضے کی وبا ءسے متعدد مر د خواتین اور بچے بھی متاثر ہو ئے ہیں جبکہ ڈپٹی کمشنر حب منیر احمد موسیانی نے ڈاکٹر شوکت جلبانی کی قیادت میں متاثرہ علاقے میں ٹیم بمعہ ادویات و دیگر ضروری سامان کے ساتھ روانہ کر دیا۔ ڈپٹی کمشنر حب منیر احمد موسیانی نے ٹیم کو ہدایت دیں کے ہر صورت متاثرہ علاقے کے لوگوں کی مدد کرنی ہے ضلعی انتظامیہ ہر ممکن مدد فراہم کرتی رہے گی۔ متاثرہ علاقے میں ادویات و دیگر ضروری سامان کی کمی نہیں ہونی چاہیے انہوں نے ٹیم کو پہنچ کر بار بار اپڈیٹ کرنے کی بھی ہدایت دی۔


