کیسکو نے نادہندگان کی فہرست جاری کردی، سینیٹر، اراکین اسمبلی بھی شامل
کوئٹہ(یو این اے )کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو)نے نادہندہ سیاسی جماعتوں کے قائدین وبااثرافراد کی لسٹ تیار کرلی ،سابق وزراءبھی فہرست میں شامل ہیںجوکیسکو1 کروڑ 23 لاکھ 46 ہزار 196روپے کے ناہندہ ہیں ۔کیسکو حکام کےے مطابق نادہندہ سابقہ ایم پی ایز اور ایم این ایز کی فہرست تیارکرلی گئی با اثر شخصیات کیسکو کے 1 کروڑ 23 لاکھ 46 ہزار 196روپے کے ناہندہ ہیں، کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو) نے نادہندہ سابقہ ارکان قومی و صوبائی اسمبلیوں کی فہرست تیار کرلی۔حکام کا کہنا ہے کہ با اثر شخصیات کیسکو کے 1 کروڑ 23 لاکھ 46 ہزار 196روپے کے ناہندہ ہیں، جن فہرست کمشنر کوئٹہ کو بھیج دی گئی ہے۔کیسکو حکام کے مطابق سابق ایم این اے عبدالقہار ودان کیسکو کے 9 لاکھ 16 ہزار 253 روپے ،حاجی احمد نواز کیسکو کے 1 لاکھ 79 ہزار 58 روپے کے نادہندہ ،میر ضیا اللہ کیسکو کے 15 لاکھ 73 ہزار172 روپے ،عاصم کرد گیلو کیسکو کے 20 لاکھ 60 ہزار591 روپے ،ہمایوں عزیز کرد کیسکو کے 49 لاکھ 54 ہزار 554 روپے ،ظفر زہری کیسکو کے 11 لاکھ 65 ہزار 725 روپے ،نصیب اللہ بازئی کیسکو کے 4 لاکھ 47 ہزار 810 روپے کے نادہندہ اوروڈیرہ شیرین مری کیسکو کے 86 ہزار 953 روپے کے نادہندہ ہیں۔


