لورالائی، دو گاڑیوں میں تصادم، خاتون و بچے سمیت 4 افراد جاں بحق، 5 زخمی
لورالائی(مانیٹرنگ ڈیسک)لورالائی میں دوگاڑیوں میں تصادم کے باعث خاتون و بچے سمیت 4افراد جاں بحق ایدھی زرائع کے مطابق لورالائی کے قریب شیر جان کڈی ڈی جان شاہراہ پر پروبکس اور پک اپ گاڑی میں تصادم ،حادثے میں چار افراد جاں بحق پانچ زخمی ہو گئے،جاں بحق ہونےوالوں میں بچہ خاتون اور دو مرد شامل ہے۔جاں بحق اور زخمی افراد کو سول ہسپتال لورالائی منتقل کردیا گیا ۔حادثے میں زخمی افراد کی شناخت صفیہ بی بی ولد عبداللہ عمر 14 سال ، فیض محمد ولد خان محمد عمر 30 سال ،زرمینہ زوجہ نصیب اللہ ،کائنات بی بی ولد عصمت اللہ ،عائشہ بی بی ولد عصمت اللہ ، جبکہ جاں بحق افراد کے میں حمید اللہ ولد عبداللہ عمر 30 سال ،زوجہ عبداللہ ،عزت اللہ ،رفیق ولد عبداللہ عمر 9 سال شامل ہے
Load/Hide Comments


