کول مائننگ آپریشن، ٹرکوں کی حفاظت، کانوائے کی بحالی ایف سی کی ذمہ داری ہوگی، آل پارٹیز و تاجران دکی
دکی (آن لائن) آل پارٹیز،انجمن تاجران ،کول ایسوسی ایشن ،کول سپلائرز،ہوٹل ایسوسی ایشن ،ٹرک ایسوسی ایشن اور نیشنل لیبر فیڈریشن اور دیگر تنظیموں کا اجلاس مسلم لیگ ن کے ضلعی سیکرٹریٹ میں مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر حاجی پیرجان ناصر کے زیر صدارت منعقد ہوا۔ جس میں سردار محمدانور خان ناصر ،ڈسٹرکٹ چئیرمین حاجی خیراللہ ناصر نے خصوصی طور پر شرکت کی۔اجلاس میں دکی کے مائنز ایریاز کی بندش ٹرکوں کو سیکورٹی کی فراہمی اور دیگر مسائل پر غوروخوص کیا گیا۔ سردار محمد انور خان ناصر اور ڈسٹرکٹ چیئرمین حاجی خیراللہ ناصر نے شرکائ کو گزشتہ روز ایف سی لورالائی اسکاوٹس کے بریگیڈیر عبدالرزاق احمد سے طے کیے گئے معاملات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ 24 ستمبر سے کوئلے کے ٹرکوں کو مکمل سیکورٹی دی جائیگی اور دکی سے کوئلہ لوڈ کرکے جانے والے تمام ایریاز کے ٹرک کانوائے کی صورت میںشام 6بجے دکی سے روانہ ہونگے۔ کول مائننگ آپریشن، کوئلہ نکاسی، لوڈنگ ٹرکوں کی حفاظت، کانوائے کی بحالی ایف سی کی ذمہ داری ہوگی۔ آئندہ مائنز کی کسی بھی سرگرمی میں خلل ڈالنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائیگی۔اور امن وامان میں خلل ڈالنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائیگی۔اجلاس کی۔اجلاس سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں دکی کے مفادات بہت عزیز ہیں۔ جو فیصلے آپ کول ایمپلی ٹیشن کمیٹی اور ایف سی کے درمیان طے ہوئے ہیں۔امید رکھتے ہیں کہ فیصلوں پر مکمل عملدرآمد ہوگی۔ایف سی دکی کول مائنز اونرز ٹرک پیٹی ٹھیکیداران اور کوئلے کی صنعت سے وابستہ لوگوں کی مسائل حل کریگی۔ اجلاس میں قبائلی رہنماہ اسلم ترین، جماعت اسلامی کے سابق ضلعی امیر فضل الرحمان ترین، ڈاکٹر نزیر ناصر، پی ٹی آئی کے صدر حاجی محمد اشرف ناصر ،ضلعی جنرل سیکرٹری جنرل سیکرٹری ملک امیرمحمدترین۔ جمعیت علما اسلام ف کے سیکرٹری جنرل حافظ آمین ناصر، نصراللہ نادی ،کول مائینز سپلائرز ایسوسی ایشن کے صوبائی صدر حاجی سیداللہ ناصر، امان اللہ ناصر اخترمحمد ناصر کول ایسوسی ایشن کے صوبائی صدر سیداللہ کمالخیل، ولی خان ناصر عوامی نیشنل پارٹی کے سینئر نائب صدر محمد ولی ناصر، جمعیت علما پاکستان کے ضلعی رہنما ملک فیروز ناصر ،جمعیت نظریاتی کے امیر مولوی جعفرخان فاروقی،مرکزی انجمن تاجران کے صدر ملک شاہ محمد ناصر انجمن تاجران رحیم آغا گروپ کے صدر ملک حبیب الرحمان ترین مولوی نصراللہ لونی، ہوٹل ایسوسی ایشن صدر بلوچ خانلونی ،نیشنل لیبرفیڈریشن کے صدر شمس اللہ عرف سپین کاکڑ، ٹرک ایسوسی ایشن صدر رضامحمد ناصر۔ معراج ایریئے کے پیٹی ٹھیکیدار عبدالحمید کمالخیل،اور دکی پریس کلب صدر اللہ نور ناصر،سینئر نائب صدر رحمت اللہ موسی خیل ،حسین جان ،زرکون ایم ایس راوی ودیگر نے شرکت کی۔آخر میں مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر حاجی پیر جان ناصر کی جانب سے اجلاس کے شرکا کےاعزازمیں عشائیہ دیاگیا۔


