سول لائن پولیس تھانے میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 2افراد زخمی ہوگئے
کوئٹہ(یو این اے )سول لائن پولیس تھانے میں مسلح افراد کی فائرنگ 2افراد زخمی ہوگئے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سول لائن پولیس تھانے کے اندر مسلح افراد کی فائرنگ سے دو افراد حاجی محمد ابراہیم عرف حاجی سرکئی اور باز محمد زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر سول ہسپتال پہنچا یا گیا پولیس کے مطابق زخمی ہونے والے دونوں افراد سول لائن تھانے میں کسی کام کے سلسلے میں آئے تھے مخالفین نے پولیس تھانہ سول لائن میں گھس کر فائرنگ کر دی اور فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے اس واقعے کا آئی جی پولیس نے نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی سے رپورٹ طلب کر لی اور ہدایت کی کہ فوری طور پر ملزمان کو گرفتار کئے جائیں۔
Load/Hide Comments


