بھارتی سیاستدان کی لائیو شو میں کینیڈا کو نیوکلیئر حملے کی دھمکی
نئی دہلی (صباح نیوز)کینیڈا میں سکھ علیحدگی پسند رہنما کے قتل کے بعد سے بھارت اور کینیڈا کے درمیان تنا میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے، ایسے میں ایک ہندوستانی سیاستدان نے مقامی ٹی وی چینل پر لائیو شو کے دوران کینیڈا کو جوہری حملے کی دھمکی دیدی۔کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے پیر کو کہا تھا کہ ان کے پاس سکھ علیحدگی پسند رہنما ہردیپ سنگھ نجار کے قتل میں بھارتی ایجنٹوں کے تعلق کے قابل قبول شواہد موجود ہیں، نئی دہلی نے شدید ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے اس بیان کو مسترد کردیا تھا۔بھارتی حکومت نے کینیڈا کے ہائی کمشنر کو 19 ستمبر کو طلب کرکے شدید ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے ایک سینئر کینیڈین سفارتکار کو ملک بدر کرنے کے فیصلے سے آگاہ کیا تھا، سفارتکار کو بھارت چھوڑنے کیلئے 5 دن کی مہلت دی گئی تھی۔امریکا نے بھی جمعہ کو اپنے بیان میں بھارت سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ سکھ رہنما کے قتل کی تحقیقات میں کینیڈا سے تعاون کرے۔امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے جمعہ کو پریس بریفنگ میں کہا تھا کہ وزیراعظم ٹروڈو کی طرف سے لگائے گئے الزامات پر گہری تشویش ہے،


