میانوالی ایکسپریس ٹریک پر کھڑی ٹرین سے ٹکرا گئی، 20 افراد زخمی
لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)میانوالی ایکسپریس اسٹیشن پر کھڑی مال بردار گاڑی سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 20 افراد زخمی ہو گئے۔ میانوالی سے لاہور جانے والی میانوالی ایکسپریس ٹرین لاہور کے قریب قلعہ ریلوے اسٹیشن پر کھڑی مال بردار گاڑی سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 20 افراد زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں جب کہ ٹرینوں کی آمدورفت معطل ہو گئی۔حادثے کے بعد امدادی کارروائیاں جاری ہیں، حادثہ صبح چار پانچ بجے کے درمیان پیش آیا۔ ٹرین کے حادثے میں زخمی ہونے والے افراد کو لاہور کے اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔
Load/Hide Comments


